خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO نے SpaDEx کا مشن De-Docking یعنی دو سیٹلائٹ کو علیحدہ کرنے کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے جو بھارت کی خلائی کھوج کے شعبے میں نمایاں سنگ میل ہے۔ اس طرح بھارت Docking انجام دینے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے SpaDEx مشن کے تحت سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ الگ کرنے کا مظاہرہ کرنے پر ISRO کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے Bharatiya Antriksh اسٹیشن چندریان چار اور گگن یان سمیت آئندہ کے بڑے مشن خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کی راہ ہموار ہوگی۔
Site Admin | March 13, 2025 9:51 PM
خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو نے SpaDex سیٹلائٹس کے De-Docking یعنی دو سیٹلائٹ کو الگ کرنے کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ بھارت، ملک میں تیار کیے گئے نظام کے ساتھ خلاء میں docking کا عمل انجام دینے والا چوتھا ملک بن گیا ہے
