خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن آج سے اِس مہینے کی سات تاریخ تک اٹلی کے شہر میلان میں ایشیائی ترقیاتی بینک ADB کے بورڈ آف گورنرز کی 58ویں سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گی۔ اپنے دورے کے دوران محترمہ سیتا رمن میلان میں اٹلی، جاپان اور بھوٹان کے وزرائے خزانہ کے علاوہ دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ عالمی تھنک ٹینک، کاروباری رہنمائوں اور CEOs کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گی۔ محترمہ سیتا رمن میلان میں بھارتی برادری کے ساتھ بات چیت کریں گی اور اقتصادی استحکام اور آب وہوا کی تبدیلی کے درمیان توازن قائم کرنے کے موضوع پر Bocconi یونیورسٹی میں ایک مکمل اجلاس سے خطاب کریں گی۔
Site Admin | May 4, 2025 9:50 PM
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن آج سے اِس مہینے کی سات تاریخ تک اٹلی کے شہر میلان میں ایشیائی ترقیاتی بینک ADB کے بورڈ آف گورنرز کی 58ویں سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گی
