May 18, 2025 3:00 PM

printer

حیدرآباد میں ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے سترہ افراد کی موت ہوگئی۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِس سانحے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

حیدرآباد میں آج صبح چار مینار کے نزدیک گلزار ہاؤس کے قریب ایک رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے 17 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں 8 بچے اور چھ خواتین بھی شامل ہیں۔ کئی زخمیوں کو نزدیک کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ آگ عمارت کی سب سے نچلی منزل پر لگی اور بعد میں اوپر کی دو منزلوں تک پھیل گئی۔ آگ بجھانے والی 11 گاڑیوں اور ایک Robot کو لگایا گیا۔ آگ بجھانے والے عملے نے 17 افراد کو عمارت سے باہر نکالا۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور چھان بین جاری ہے۔

اِدھر کوئلے محکمے کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی جائے حادثہ پر گئے اور متاثرہ کنبوں کو ہر ممکن امداد کا یقین دلایا۔

تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ ریونتھ ریڈی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ افراد کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد میں آگ لگنے کے سانحے میں لوگوں کی موت ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو دو – دو لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا، جبکہ زخمیوں کو پچاس – پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔