ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 26, 2025 3:31 PM

printer

 حکومت کھانے پینے کی چیزوں میں ملاوٹ کی شکایت کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کرتی ہے:پرہلاد جوشی

خوراک اور عوامی نظام تقسیم محکمہ کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ حکومت کھانے پینے کی چیزوں میں ملاوٹ کی شکایت کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کرتی ہے۔ آج لوک سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ حکومت کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ کی شکایات موصول ہوتے ہی چھان بین کرتی ہے اور اگر یہ اشیاء انسانوں کے کھانے کیلئے ٹھیک نہیں پائی جاتی تو فوجداری کارروائی بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کی مختلف اشیاء کی جانچ کیلئے FSSAI کی ملک بھر میں 242 لیباریٹریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا خوب استعمال کرتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں جناب جوشی نے کہا کہ صارفین کے تحفظ کیلئے نیشنل Consumer ہیلپ لائن ایک بڑی سہولت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں