حکومت نے کل یہ واضح کردیا کہ بھارت میں ٹِک ٹاک پر سے پابندی ہٹانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔ الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذرائع کے مطابق، بھارت میں ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹائے جانے کے حکم کا کسی بھی طرح کا دعوی فرضی اور گمراہ کن ہے۔
بھارتی صارفین کے ذریعے ٹک ٹاک، ویب سائٹ ہوم پیج تک رسائی حاصل کرنے کی اطلاعات کے درمیان یہ وضاحت سامنے آئی ہے۔x