پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے پہلے حکومت نے جمعرات کو تمام پارٹیوں کی ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن جمعہ سے شروع ہوگا۔ ہفتے کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پارلیمنٹ میں سال 2025-26 کا مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اگلے مہینے کی پہلی تاریخ کو مالی سال 2025-26 کیلئے مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ آئندہ بجٹ میں حکومت کی معاشی ترجیحات نیز گھریلو اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی حکمتِ عملی وضع کرنے کی توقع ہے۔ ماہرین اور لوگوں کو توقع ہے کہ اِس مرتبہ سرکار، ملک میں مضبوط بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے ترقی، روزگار پیدا کرنے اور مالیاتی سوجھ بوجھ پر توجہ مرکوز کرے گی۔ مرکزی بجٹ پیش کیے جانے سے قبل ایک خصوصی سیریز کے تحت آکاشوانی نیوز، اِس سلسلے میں ماہرین اور عوام کی توقعات کو پیش کر رہا ہے۔ فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری FICCI کی ڈائریکٹر جنرل Jyoti Vij نے آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بجٹ کو طویل مدتی ترقی کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا جاری رکھنا چاہیے۔
بھارتی صنعت کی کنفیڈریشن CII ICTE کمیٹی کے چیئرمین ونود کمار نے امید ظاہر کی کہ مینوفیکچرنگ اور روزگار پیدا کرنے پر مزید توجہ دی جائے گی۔
Site Admin | January 28, 2025 9:50 PM
حکومت نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل جمعرات کے روز کُل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے
