سرکار نے سبھی میڈیا چینلوں، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ دفاعی کارروائیوں اور سیکورٹی فورسیز کی نقل و حرکت کی بروقت رپورٹنگ اور براہِ راست نشریے سے گریز کریں۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزارتِ دفاع نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سابقہ سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کی حساس اور ذرائع پر مبنی اطلاعات کو نشر کرنے سے کارروائیوں پر اثر پڑسکتا ہے اور زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ وزارت نے کرگل جنگ، چھبیس گیارہ دہشت گردانہ حملوں اور قندھار ہائی جیک جیسے گزشتہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے غیرضروری رپورٹنگ کے خطرات کو اُجاگر کیا۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (ترمیمی) قانون کے مطابق دہشت گرد مخالف کارروائیوں کے دوران سرکاری افسران کے ذریعے ہی بریفنگ کی جاسکتی ہے۔ اُس نے سبھی شراکت داروں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ چوکسی برتیں اور واقعات کو نشر کرتے وقت ذمے داری سے کام لیں اور ملک کی خدمت میں اعلیٰ معیار قائم رکھیں۔