ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 28, 2025 9:42 PM

printer

حکومت نے ربیع سیزن 2025-26 کیلئے کھاد پر تغذیے پر مبنی 37 ہزار 952 کروڑ روپئے کی سبسڈی کو منظوری دی ہے۔ کابینہ نے آٹھویں مرکزی پے کمیشن کی شرائط وضوابط کو بھی منظوری دی ہے

مرکزی کابینہ نے آٹھویں مرکزی پے کمیشن کی شرائط وضوابط کو منظوری دے دی ہے۔ آج نئی دلّی میں کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ کمیشن اپنی تشکیل کی تاریخ کے 18 مہینے کے اندر اندر اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ انھوں نے مطلع کیا کہ کمیشن ایک چیئرپرسن، ایک جزوقتی ممبر اور ایک ممبرسکریٹری پر مشتمل ہوگا۔
حکومت نے مرکزی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر فوائد کا جائزہ لینے اور اُن میں تبدیلی سے متعلق سفارشات کی خاطر اس سال جنوری میں آٹھویں مرکزی پے کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔
مرکزی حکومت کے ملازمین کے تنخواہوں کے ڈھانچے، ریٹائرمنٹ کے فوائد اور سروس کی دیگر شرائط جیسے معاملات پر غور کرنے اور اُن میں ضرورت کے مطابق تبدیلی کی سفارشات کی خاطر مقررہ وقفے کے بعد مرکزی پے کمیشن تشکیل دیئے جاتے ہیں۔
کابینہ نے 2025-26 کے ربیع سیزن کیلئے Phosphatic اور Potassic کھاد پر، تغذیے پر مبنی سبسڈی شرحوں کو بھی منظوری دے دی ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ کابینہ نے 2025 ربیع کیلئے تقریباً 37 ہزار 952 کروڑ روپئے کی سبسڈی کی منظوری دی ہے اور شرحوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِس اقدام سے کسانوں کیلئے رعایتی، کفایتی اور معقول قیمتوں پر کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔