ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 28, 2025 10:04 PM

printer

حکومت نے، مسلح افواج میں وسیع تر اشتراک اور کمان کی کارکردگی کو فعال بنانے کے لیے، بین خدماتی تنظیموں (کمان، کنٹرول، نظم و نسق) قانون 2023 کے تحت، ضابطوں کے لیے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

حکومت نے، مسلح افواج میں وسیع تر اشتراک اور کمان کی کارکردگی کو فعال بنانے کے لیے، بین خدماتی تنظیموں (کمان، کنٹرول، نظم و نسق) قانون 2023 کے تحت، ضابطوں کے لیے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں مطلع کیا کہ اس اقدام کا مقصد بین خدماتی تنظیموں، ISOs کی موثر کمان، کنٹرول اور موثر کارکردگی کو مستحکم کرنا نیز مسلح افواج کے مابین اشتراک کو مضبوط بنانا ہے۔ وزارت نے مزید مطلع کیا کہ یہ قانون ISOs کے کمانڈرز ان چیف اور آفیسرز اِن کمانڈ کو اپنے تحت خدمات انجام دینے والے فوجی عملے پر کمان اور کنٹرول کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔ اس بل کو 2023 میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں میں منظور کیا گیا تھا۔ اِس بل کو صدر جمہوریہ کی منظوری 15 اگست، 2023 کو ملی تھی اور اس قانون کا اطلاق گذشتہ سال 10 مئی سے ہو گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں