الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ حکومت، آن لائن گیمنگ سے لاحق خطرات اور نشے جیسے ممکنہ نقصانات سے پوری طرح واقف ہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر موصوف نے بتایا کہ مرکز کی پالیسیوں کا مقصد اپنے صارفین کے لیے ایک کھلا، محفوظ، قابل اعتماد اور جوابدہ انٹرنیٹ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے آن لائن گیمز سے متعلق مختلف سماجی و اقتصادی خدشات کو دور کرنے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی (معاون رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا ضابطہئ اخلاق) قوانین 2021 میں ترامیم کو نوٹیفائی کیا ہے۔ x
Site Admin | March 19, 2025 10:30 PM
حکومت، آن لائن گیمنگ سے لاحق خطرات اور نشے جیسے ممکنہ نقصانات سے پوری طرح واقف ہے: اشونی ویشنو
