ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 18, 2025 9:41 PM

printer

حماس نے جنگ بندی کی اسرائیل کی نئی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ اِس کے بجائے اُس نے فلسطینی قیدیوں کے بدلے اغوا کئے گئے تمام افراد کو چھوڑنے اور جنگ ختم کرنے کے ایک جامع معاہدے کی تجویز پیش کی ہے

حماس نے جنگ بندی کی اسرائیل کی نئی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ اِس کے بجائے اُس نے فلسطینی قیدیوں کے بدلے اغوا کئے گئے تمام افراد کو چھوڑنے اور جنگ ختم کرنے کے ایک جامع معاہدے کی تجویز پیش کی ہے۔ اسرائیل کی تجویز میں 45 دن تک جنگ بندی اور اغوا کئے گئے دس افراد کی رہائی شامل ہے۔ حماس نے اِسے ایسا جزوی معاہدہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ اِس سے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل ہوتی ہے۔ 59 مغویہ افراد اب بھی قید میں ہیں جن میں سے 24 کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ بات چیت تعطل کا شکار ہے۔ دونوں طرفین کسی مکمل معاہدے سے بہت دور ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اُس کا مقصد حماس کا مکمل خاتمہ ہے۔ اِدھر غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ روزانہ درجنوں افراد کی جانیں مبینہ طور پر تلف ہو رہی ہیں اور انسانی امداد کی اِس علاقے میں داخلے پر پابندی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں