ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 19, 2025 9:37 PM

printer

جنوب مغربی مانسون بہار اور اترپردیش تک پہنچ گیا ہے۔ کونکن، مدھیہ مہاراشٹر اور گجرات میں شدید بارش کا امکان ہے

بھارتی موسمیات محکمہ IMD نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون، بہار اور اترپردیش تک پہنچ گیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ مانسون آئندہ دو سے تین دن کے دوران ملک کے شمالی اور وسطی حصے کی جانب مزید بڑھ جائے گا۔ جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، بہار، گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ IMD کے سائنسداں آر کے جینامنی نے آکاشوانی نیوز کو بتایا ہے کہ کونکن، گوا، گجرات اور مدھیہ مہاراشٹر کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ممبئی کیلئے بھی شدید بارش کی خاطر اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں