ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 28, 2025 9:44 PM

printer

جنوبی کوریا کے گومی میں ایشین ایتھلیٹکس چمپیئن شب میں بھارت نے آج 4 ضرب 400 میٹر کے مکسڈ ریلے ٹائٹل کا دفاع کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے گومی میں ایشین ایتھلیٹکس چمپیئن شب میں بھارت نے آج 4 ضرب 400 میٹر کے مکسڈ ریلے ٹائٹل کا دفاع کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑی روپال چودھری، سنتوش کمار تملا سرن، وشال ٹی کے، اور سوبا وینکاٹسن نے 3 منٹ 18 سیکنڈ اور 12 ملی سیکنڈ میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا اور اس طرح سے چین کے 3 منٹ 20 سیکنڈ اور 52 ملی سیکنڈ اور سری لنکا کے 3 منٹ 21 سیکنڈ اور 95 ملی سیکنڈ کے مقابلے بھارت کے کارکردگی بہتر رہی۔
2023 میں سونے اور 2019 میں چاندی کے تمغہ کے بعد بھارت کا یہ تیسرا مکسڈ ریلے تمغہ ہے۔
خواتین کے مقابلوں میں روپال چودھری نے بھی 400 میٹر میں چاندی کا تمغہ 52 سیکنڈ اور 68 ملی سیکنڈ میں حاصل کیا جب کہ وتھیا رام راج نے پانچویں مقام پر رہی۔
اس کے علاوہ خواتین کے 1500 میٹر کے مقابلے میں پوجا نے چاندی کا تمغہ 4منٹ 10 سیکنڈ اور 83 ملی سیکنڈ میں حاصل کیا، Lili das چوتھے مقام پر تمغہ سے محروم رہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں