جموں و کشمیر میں، جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع کے Tangmarg علاقے میں کل شام دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولی باری کے بعد تلاش کی کارروائی جاری ہے۔ مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خصوصی جانکاری ملنے کے بعد کل شام محاصرہ اور تلاش کی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ فوج، CRPF اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ذریعہ انسدادِ دہشت گردی کارروائی آج صبح سویرے دوبارہ شروع کی گئی۔ رات دیر گئے اندھیرے کی وجہ سے کارروائی روک دی گئی تھی۔ ابھی تک دہشت گردوں کا پتہ نہیں چل سکا ہے، جبکہ جنگلاتی علاقے میں تلاش کی کارروائی جاری ہے۔ علاقے میں داخل ہونے اور باہر جانے کے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔×
Site Admin | April 24, 2025 3:10 PM
جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں کل شام دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولی باری کے بعد تلاش کی کارروائی جاری ہے۔
