ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 3, 2025 9:41 PM

printer

جناب Anthony Albaneseکی لیبر پارٹی نے آسٹریلیا کے وفاقی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اُنھیں پھر سے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے

آسٹریلیا کے وزیر اعظم Anthony Albanese نے وفاقی انتخابات میں وسیع تر اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ 150 ارکان پر مشتمل ایوانِ نمائندگان میں لیبر پارٹی نے کم از کم 84 سیٹیں جیتی ہیں۔ لبرل نیشنل پارٹی کو تقریباً 33 سیٹیں ملی ہیں اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جناب Anthony Albanese گزشتہ 21 سال میں آسٹریلیا کے ایسے پہلے وزیر اعظم ہیں، جنہوں نے دو لگاتار چناؤ میں جیت حاصل کرنے میں پارٹی کی قیادت کی ہے۔ انہوں نے ٹیکس میں کچھ کٹوتی کرنے، حفظانِ صحت کے کم خرچ اور پہلی مرتبہ خریدنے والوں کو نئے مکان دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اِدھر اپوزیشن کی لبرل نیشنل پارٹی کے لیڈر Peter Dutton نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں