ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

جمہوریہ ڈومینِکا میں کم سے کم 66 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک صوبائی گورنر بھی شامل ہیں۔

جمہوریہ ڈومینِکا میں کم سے کم 66 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک صوبائی گورنر بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ راجدھانی Santo Domingo میں ایک مشہور نائٹ کلب کی چھت  گر جانے کے حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اِس حادثے میں کم سے کم 150 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کے سربراہ نے بتایا کہ ملبے میں دبے ہوئے افرادکو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کَل جب یہ حادثہ ہوا تو کلب میں 500 سے ایک ہزار کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ البتہ لوگوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یہ چھت موسیقی کے ایک پروگرام کے دوران گری۔ اس پروگرام میں سیاست داں، ایتھلیٹس اور کچھ دیگر ممتاز شخصیتیں موجود تھیں۔

ملبے میں دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ہنگامی عملے کے تقریباً 400 افراد اب بھی اپنے کام میں مصروف ہیں۔ جائے حادثہ پر متاثرین کے کنبے کے افراد جمع ہیں اور اپنے اپنے عزیزوں کو تلاش کر رہے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں