جموں کشمیر میں بھارت اور پاکستان کی فوجوں نے، سرحدی انتظامیہ کے معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے، پنچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول LOC کے Chakan-Da-bagh کراس پوائنٹ پر بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ کی۔ یہ اس مہینے اس طرح کی دوسری میٹنگ ہے۔ بھارتی فوج کے عہدیداران نے دراندازی کی کوششوں، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور IEV دھماکوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس سے قبل دو اپریل کو 75 منٹ کی ایک بریگیڈئیر کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ ہوئی تھی، جس میں فریقین نے سرحد پر امن برقرار رکھنے پر زور دیا تھا۔ یکم اپریل کو، پنچھ ضلع میں LOC پر Mine کا ایک دھماکہ ہونے کے بعد پاکستانی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔
Site Admin | April 10, 2025 10:08 PM
جموں کشمیر میں بھارت اور پاکستان کی فوجوں نے، سرحدی انتظامیہ کے معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے، پنچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول LOC کے Chakan-Da-bagh کراس پوائنٹ پر بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ کی
