جموں و کشمیر میں 270 کلومیٹر طویل اہم جموں – سری نگر قومی شاہراہ مختلف مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے سبب، موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے آج لگاتار تیسرے دن بھی بند ہے۔ یہ شاہراہ کشمیر وادی کو ملک کے دوسرے حصوں سے جوڑتی ہے۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ جموں ڈویژن میں راجوری اور پُنچھ اضلاع کو جموں ڈویژن کے شوپیاں ضلعے سے جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ بھی موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے آج لگاتار دوسرے دن بند ہے۔ سڑک کو کھولنے کی کوششیں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ ٹریفک محکمے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سڑکیں مکمل طور پر کھولے جانے تک، وہ اِن سڑکوں پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ اِس دوران سری نگر – سونمرگ – Ghumri سڑک پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت بلارکاوٹ جاری ہے۔
Site Admin | September 4, 2025 3:25 PM
جموں و کشمیر میں 270 کلومیٹر طویل اہم جموں – سری نگر قومی شاہراہ مختلف مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے سبب، موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے آج لگاتار تیسرے دن بھی بند ہے۔
