جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے پر نئی دلّی میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
خارجہ سکریٹری نے کہا ہے کہ
– 1960 کے سندھ آبی معاہدے پر فوری طور سے پابندی لگائی جائے گی۔
– اٹاری کی مربوط جانچ چوکی کو فوری طور سے بند کیا جائے گا۔
– جو لوگ مجاز دستاویزات کے ساتھ سرحد پار گئے ہیں، وہ یکم مئی 2025 سے قبل اِسی راستے سے واپس آسکتے ہیں۔
اس میٹنگ میں، جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی نے کی تھی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال اور دیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران CCS نے صورتحال کا جائزہ لیا۔ x