جموں و کشمیر میں پورے جموں ڈویژن میں خراب موسم کی وجہ سے آج سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکول بند ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ خطے میں کَل تک خراب موسم رہنے کے تعلق سے حکام کی طرف سے جاری کی گئی وارننگ کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
اِدھر موسمیات محکمے نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کَل تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور یہ تنبیہ بھی کی ہے کہ اِس طرح کے موسم میں بادل پھٹنے، اچانک سیلاب آنے اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کا بھی امکان ہے۔
موسمیات محکمے کے مطابق جموں ڈویژن کے بعض حصوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اِن میں جموں، Reasi، اُودھم پور، راجوری، پُنچھ، سامبا اور کٹھوعہ شامل ہیں۔
اُدھر ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن اور کشمیر ڈویژن کے کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ اوسط سے لے کر شدید بارش ہو سکتی ہے۔x