جموں و کشمیر میں، لوگوں کی سلامتی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری کو بڑھانے کے مقصد سے کشمیر اور جموں کے SDRF اور سوِل ڈیفینس کے ڈائریکٹوریٹ آج شام 5 بجے ایک جامع دفاعی موک ڈرِل کا اہتمام کریں گے۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر سائرن بجا کر ایمرجنسی الرٹ جاری کیے جائیں گے۔ لوگوں سے زور دے کر کہا گیا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور اِن سائرن کو آپریشنل تیاری کے تجربے کے مقصد سے معمول کی سیفٹی مشق کا حصہ سمجھیں۔ اس مشق میں مرکز کی جانب سے کنٹرول کئے جانے والے Air Raid Sirens، شہری علاقوں میں بلیک آؤٹ پروٹوکول اور ایک ڈرون اسٹرائک واقعہ میں ملیٹری اسٹیشنوں سے کنبوں کو نکالنے کی ایک مشق بھی شامل ہوگی۔ اس Drills میں حفظان صحت سے متعلق ٹیموں کی تعیناتی، بلڈ یونٹس کی نقل وحمل اور دیگر ہنگامی اقدامات بھی شامل ہوں گے۔ اس میں سول ڈیفنس وارڈنس، مقامی انتظامیہ کے رضاکار اور NCC، NSS، NYKS اور بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈس کے نوجوان بھی حصہ لیں گے۔
یہ شرکاء دشمن کے طیارے، ڈرونس اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والے خطروں کے خلاف سول ڈیفنس کے اقدامات کو نافذ کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔ پوری ریاست میں چلائی جارہی اس ڈِرل کے تحت کشمیر ڈویژن میں بدھ کو جموں، کٹھوعہ، اودھم پور، راجوری، پونچھ، سانبا، ڈوڈہ، اَخنور، نوشیرہ، اُڑی اور اونتی پورہ میں مشقیں چلائی گئی ہیں۔×