May 15, 2025 3:00 PM

printer

جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع کے Nader گاؤں میں سکیورٹی دستوں کے ساتھ ایک تصادم میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جموں وکشمیر میں، جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اَونتی پورہ کے Nader Tral علاقے میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں تین نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ کارروائی آج صبح سویرے شروع ہوئی ہے۔ IGP کشمیر V.K.Birdi نے سری نگر میں آکاشوانی نیوز کو بتایا کہ آپریشن کے دوران تین مسلح دہشت گرد مارے گئے ہیں اور اُن کی لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ اس سے پہلے Nader Tra علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خصوصی معلومات ملنے کے بعد آج صبح سویرے مشترکہ افواج، جموں وکشمیر پولیس اور CRPF نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاش کی کارروائی شروع کردی تھی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سکیورٹی افواج مشتبہ مقام پر پہنچیں، تو چھپے ہوئے دہشت گردوں نے اُن پر فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد دہشت گردوں اور سکیورٹی افواج کے درمیان گولی باری شروع ہوگئی۔ گولی باری کے دوران مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔