جموں وکشمیر کے مختلف بار کونسلوں نے پہلگام وادی میں کَل ہوئے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی بار ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور اسے بے قصور شہریوں کو نشانہ بنانے والا بزدلانہ حملہ اور غیر انسانی حرکت قرار دیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ جموں میں مکمل بند اور آج عدالتی کام کاج ملتوی رکھنے کی اپیل کی ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اسے وحشیانہ حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک مہذب معاشرے میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اپنے تمام ممبروں اور وکیلوں سے کہا ہے کہ وہ علاقائی امن کو درپیش خطرے کے پیش نظر احتجاج میں عدالتی کام کاج سے دور رہیں۔
Site Admin | April 23, 2025 3:02 PM
جموں وکشمیر کے مختلف بار کونسلوں نے پہلگام وادی میں کَل ہوئے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے
