ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 7, 2025 3:11 PM

printer

جموں وکشمیر میں وقف ترمیمی ایکٹ پر بحث کیلئے وقفہئ سوالات کے التوا سے انکار پر قانون ساز اسمبلی میں شور وغل چھایا رہا۔

جموں وکشمیر میں وقف ترمیمی ایکٹ پر بحث کیلئے وقفہئ سوالات کے التوا سے انکار پر قانون ساز اسمبلی میں شور وغل چھایا رہا۔ آج صبح جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو نظیر گریزی اور تنویر صادق کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کے ارکان نے وقف ترمیمی ایکٹ پر بحث کیلئے وقفہئ سوالات کے التوا کی خاطر ایک تحریک پیش کی، جس کیلئے 9 ممبران نے اسپیکر کو نوٹس پیش کئے، جن کا تعلق نیشنل کانفرنس، کانگریس اور آزاد پارٹیوں سے تھا۔ اس تحریک کی ایوان کے رہنما سنیل شرما کی قیادت میں BJP نے مخالفت کی، جس کے بعد نعرے بازی شروع ہوگئی۔ اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ایوان کے ضابطہ نمبر -58 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ التوا کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کیونکہ بل کو عدالتوں میں چیلنج کیا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں