ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 7, 2025 3:03 PM

printer

جموں وکشمیر میں آج پاکستانی فوج نے کنٹرول لائن سے متصل گاؤوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور توپ خانے سے گولہ باری جاری رکھی

جموں وکشمیر میں آج پاکستانی فوج نے کنٹرول لائن سے متصل گاؤوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور توپ خانے سے گولہ باری جاری رکھی، جس میں 9 افراد ہلاک اور دیگر 41 زخمی ہوگئے۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج کی جانب سے میزائل حملوں کے کچھ دیر بعد سرحد پار سے یہ شدید گولہ باری شروع ہوئی۔ بھارتی فوج اس گولہ باری کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے، جس میں اُن کی گولہ باری کرنے والی کئی پوسٹوں کے تباہ ہونے سے دشمن کی طرف کافی جانی نقصان ہوا ہے۔ پونچھ ضلع پاکستانی گولہ باری میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں سبھی ہلاکتیں شہریوں کی ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ بالاکوٹ، مینڈھر، مَنکوٹ، کرشنا گھاٹی، گُلپور، Kerni اور پونچھ ضلع ہیڈکوارٹر پر بھی گولہ باری کی خبر ہے، جس میں درجنوں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ بارہمولہ ضلع کے اُڑی سیکٹر میں سرحد پار سے گولہ باری میں پانچ چھوٹے بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ راجوری ضلع میں دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں