جدید ترین GST اصلاحات، جن کا نفاذ کَل سے ہوا ہے، بھارت کے براہ راست ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ وسیع پیمانے پر اشیاء اور خدمات پر ٹیکس میں کمی ہونے سے شہریوں کو خاطرخواہ راحت ملے گی۔
جدید ترین GST اصلاحات کے تحت حکومت نے مختلف شعبوں میں ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کی ہے۔ لوگوں کو سیدھے طور پر بچت پہنچاتے ہوئے، حکومت نے روزمرہ کے سامان اور ڈبہ بند غذائی اشیاء پر ٹیکسوں میں کمی کی ہے۔ Hair Oil، صابن، شیمپو، Toothpest، Toothbrush اور شیونگ کریم جیسی اشیاء پر GST 18 فیصد سے کم ہوکر 5 فیصد ہوگئی ہے۔ بہت زیادہ درجہئ حرارت پر تیار کیا گیا دودھ، پنیر، چھینا، روٹی اور پراٹھا سمیت بھارتی روٹیوں کی سبھی قسموں پر اب کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ نمکین، چٹنیاں، کافی اور گھی جیسی مقبول غذائی اشیاء کو بھی اب 5 فیصد ٹیکس کے زمرے میں لایا گیا ہے۔ سائیکل، باورچی خانے کے سامان، ڈائپرس اور سلائی مشین جیسی گھریلو اشیاء پر اب صرف پانچ فیصد GST دینا ہوگا۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے، دلّی کی رہنے والی پوجا نے نئی GST اصلاحات پر خوشی کا اظہار کیا اور حکومت کے اِس فیصلے کی تعریف کی۔
GST کونسل کے اِس فیصلے سے لوگوں کی معاشی پریشانی بہت حد تک کم ہوجائے گی اور اِس سے لوگوں کی خریداری کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔