ثقافت کی وزارت نے کہا ہے کہ اُس نے Sotheby، ہانگ کانگ کے مقدس Piprahwa آثار کی نیلامی کو روکنے کیلئے فوری کارروائی کی ہے۔ 1898 میں Piprahwa کی کھدائی سے حاصل ہوئے آثار بہت زیادہ تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اِن آثار کا تعلق بھگوان بدھ سے ہے۔ وزارت نے Sotheby کو قانونی نوٹس جاری کیا ہے، جس کا جواب دیتے ہوئے اُس نے اس معاملے پر مکمل توجہ دینے کا یقین دلایا ہے۔ ثقافت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے بھی یہ معاملہ برطانیہ کے ثقافت کے وزیر کے ساتھ اٹھایا ہے اور نیلامی کو روکنے اور مذکورہ آثار کی واپسی کو آسان بنانے کیلئے فوری کارروائی پر زور دیا ہے۔ وزارت ثقافت نے مزید یقین دلایا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی تعمیل اور آثار کو بھارت لانے کو یقینی کیلئے سفارتخانوں اور حکام کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔×
Site Admin | May 6, 2025 10:28 AM
ثقافت کی وزارت نے کہا ہے کہ اُس نے Sotheby، ہانگ کانگ کے مقدس Piprahwa آثار کی نیلامی کو روکنے کیلئے فوری کارروائی کی ہے
