ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ CBSE نے کہا ہے کہ بارھویں جماعت کا امتحان، جو کہ ہفتہ کو منعقد ہونے والا تھا، باوجود ہولی کے تہوار کے اپنے طے شدہ وقت کے مطابق ہوگا۔ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بارھویں جماعت کے امتحان ہندی Core اور ہندی Elective کا امتحان مقررہ تاریخ کو ہی منعقد ہوگا۔ بورڈ نے مزید کہا ہے کہ جو طلبا 15 مارچ کو منعقد ہونے والے امتحان میں کسی وجہ سے شرکت نہیں کرسکتے، انھیں ان طلبا کے ساتھ خصوصی موقع دیاجائے گا جوکہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیلوں میں حصہ لینے کی وجہ سے امتحان دینے سے قاصر ہیں۔
Site Admin | March 13, 2025 9:52 PM
ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ CBSE نے کہا ہے کہ بارھویں جماعت کا امتحان، جو کہ ہفتہ کو منعقد ہونے والا تھا، باوجود ہولی کے تہوار کے اپنے طے شدہ وقت کے مطابق ہوگا
