June 30, 2025 9:59 PM

printer

تلنگانہ کے Sangareddy میں ادویات کی ایک کمپنی میں دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں؛ صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

تلنگانہ کے Sangareddy ضلعے میں دواؤں کی ایک کمپنی میں دھماکے میں 12 ورکر ہلاک اور 26 سے زیادہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ Sigachi Industry میں پیش آیا، جہاں ایک بڑی آگ لگی اور عمارت منہدم ہوگئی۔ بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں آگ بجھانے والی ایک درجن گاڑیوں اور آفات کے بندوبست سے متعلق فورس کی ٹیموں نے مدد کی۔ ریاستی حکومت نے متاثرین کو ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا ہے۔  بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔

          تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع کی سِگاچی فارما فیکٹری میں ہوئے دھماکے کے بعد NDRF سمیت بچاؤ ٹیموں کی جانب سے تلاش کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے کے بعد آگ لگنے اور تین منزلہ عمارت کے گرجانے کے اس حادثے کے دوران  60 سے زیادہ مزدور کام کررہے تھے جِن میں سے کئی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

          محنت اور صحت کے ریاستی وزراء نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے زخمیوں کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ کچھ مزدورں کے رشتے دار بے چین دکھائی دیئے کیونکہ اُنہیں اپنے عزیزوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل رہی تھی۔ دھماکے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوئی ہے تاہم راحت رسانی کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

          آفات سے نمٹنے اور فائر خدمات کے تلنگانہ ریاست کے  ڈائریکٹر ناگی ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ بچاؤ عملے کو سِگاچی فارما کمپنی میں ہوئے دھماکے کے بعد ملبے کے نیچے پھنسے مزدوروں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہے۔

ریاست کے محنت کے محکمے کے وزیر وویک وینکٹ سوامی، جنہوں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجوہات ابھی جاننا باقی ہیں۔

وزیراعلیٰ ریونتھ ریڈی نے عہدیداران کو زخمیوں کو بہتر طبی مدد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے اس واقعہ کے متاثرین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ اس سانحہ سے گہرے رنج و غم میں ہیں اور متاثرہ کنبوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔

جناب مودی نے وزیراعظم کے قومی امدادی فنڈ سے مہلوکین کے کنبوں کے لیے دو دو لاکھ روپے کی نقد مدد اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔