ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 5, 2025 3:10 PM

printer

بی جے پی نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے تعلق سے کانگریس کے لیڈر اجئے رائے کے قابل اعتراض بیان پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بی جے پی نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے تعلق سے سرکار کے خلاف کانگریس کے لیڈر اجئے رائے کے مبینہ قابل اعتراض بیان پر کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آج نئی دلی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے پارٹی کے ترجمان سدھانشوترویدی نے کہا کہ ایک طرف تو پاکستان سرحد پر جنگ بندی سمجھوتے کی لگاتار خلاف ورزی کررہا ہے اور دوسری طرف کانگریس اور آئی این ڈی آئی اے بلاک کے لیڈر فوج کو نشانہ بنا کر بیان دے رہے ہیں۔

جناب ترویدی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر یہ کہتے ہیں کہ وہ سرکار کے ساتھ ہیں، لیکن کانگریس کے کچھ رہنما ایسے بیانات دے رہے ہیں، جو ملک کے خلاف ہیں۔ جناب سدھانشو ترویدی نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ مسلح افواج کا حوصلہ پست کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے زور دے کر یہ بھی کہا کہ پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے لیے ذمہ دار عناصر کو ڈھونڈ نکالا جائے گا اور انہیں سزا دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں