ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 20, 2025 4:37 PM

printer

بی جے پی نے وقف ترمیمی قانون کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلانے کے مقصدسے آج سے ملک گیر سطح پر ایک مہم ”وقف سدھار جَن جاگرن ابھیان“ کا آغازکردیا ہے۔

         BJP نے وقف ترمیمی قانون کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلانے کے مقصدسے آج سے ملک گیر سطح پر ایک مہم ”وقف سدھار جَن جاگرن ابھیان“ کا آغازکردیا ہے۔ یہ مہم اگلے ماہ کی 5 تاریخ تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے تحت BJP کے لیڈرس اور کارکنان مسلم طبقوں سے رجوع کریں گے اور اُنہیں ترمیمی قانون کے بارے میں جانکاری فراہم کریں گے۔

        BJP کے صدر جے پی نڈّا نے نئی دلی میں اس ماہ کی دس تاریخ کو اپنے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک ورکشاپ میں اس مہم کے بارے اعلان کیا تھا۔ اس ورکشاپ میں پورے ملک سے پارٹی عہدیداروں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی تھی۔

جے پی نڈّا نے اپوزیشن پارٹیوں پر بھی الزام لگایا تھا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کی سیاست کے حصے کے طور پر ترمیمی قانون کی شقوں پر مسلمانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت وقف کی جائیداد کے شفاف اور فعال مینجمنٹ کے ساتھ اُس کے فلاحی پروگرام کے سلسلے میں پُر عزم ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں