بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ میں وزیر اعلیٰ سکریٹیریٹ میں مردوں کے بارھویں ایشیا کپ ہاکی چمپئن شپ کے لوگو، Mascot اور ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ بہار پہلی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے جو کہ اس مہینے کی 29 تاریخ سے اگلے مہینے کی 7 تاریخ تک راجگیر انٹرنیشنل اسٹیڈیم، راجگیر میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا ہاکی کپ کے Mascot کا نام چاند قومی جانور ٹائیگر سے متاثر ہوکر رکھاگیا ہے۔ ایشیا کپ 2025 میں شامل ہونے والی ٹیمیں بھارت، چین، جاپان، چینی تائی پے، ملیشیا، شمالی کوریا، اومان اور بنگلہ دیش ہیں۔ ہیرو ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم ہاکی عالمی کپ کیلئے براہِ راست کوالیفاائی کرے گی۔
Site Admin | August 17, 2025 9:22 PM
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ میں وزیر اعلیٰ سکریٹیریٹ میں مردوں کے بارھویں ایشیا کپ ہاکی چمپئن شپ کے لوگو، Mascot اور ٹرافی کی نقاب کشائی کی
