بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ ضلع کے Punpun بلاک میں ایک Suspension پُل کا افتتاح کیا جسے رِشی کیش میں مشہور لکشمن جھولے کی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ پُل دریائے Punpun پر تقریباً 83 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ Punpun Pinddaan مقام کے نزدیک واقع یہ نیا پُل، Pitru Raksha Mela کے دوران، Tarpan مذہبی رسومات کیلئے Punpun کی یاترا کرنے والے عقیدتمندوں کو وسیع طور پر سہولت فراہم کرے گا۔ اِس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تقریباً ایک ہزار 160 کروڑ روپئے مالیت کے 17 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اِن پروجیکٹوں میں پٹنہ ضلعے میں سڑکیں، بجلی اور دیگر بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔ اِس سال کے اوائل میں پٹنہ ضلعے میں پرگتی یاترا کے دوران، جناب کمار نے مقامی عوام کے مطالبات پر مبنی بہت سے پروجیکٹوں کی منظوری دی تھی۔
Site Admin | September 5, 2025 9:36 PM
بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ ضلع کے Punpun بلاک میں ایک Suspension پُل کا افتتاح کیا جسے رِشی کیش میں مشہور لکشمن جھولے کی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔
