ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 4, 2025 3:24 PM

printer

بہار میں حکمراں BJP اور JDU کی سربراہی والے NDA کی اپیل پر کئے گئے ریاست گیر بند کا خاصا اثر پڑا ہے

بہار میں حکمراں BJP اور JDU کی سربراہی والے NDA کی اپیل پر کئے گئے ریاست گیر بند کا خاصا اثر پڑا ہے۔ NDA نے یہ بند دربھنگہ میں کانگریس اور راشٹریہ جنتا دَل کے اسٹیج سے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور اُن کی ماں کے خلاف توہین آمیز بیان کے احتجاج میں کیا جارہا ہے۔ BJP اور جنتا دَل یونائیٹیڈ سمیت NDA میں شامل پارٹیوں کے رہنما آج صبح سے سڑکوں پر ہیں اور مختلف مقامات پر دھرنا دے رہے ہیں اور مظاہرے کررہے ہیں۔ بند کا اثر پٹنہ، بیگوسرائے، مُونگیر، بھاگل پور، شیو ہَر اور بھوج پور سمیت سبھی اضلاع میں دیکھا جارہا ہے۔ BJP اور اُس کے اتحادیوں کے ارکانِ پارلیمنٹ، ارکانِ اسمبلی، ضلع صدور اور سینئر رہنما سڑکوں پر نکل کر کانگریس اور راشٹریہ جنتا دَل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔

NDA میں شامل مختلف پارٹیوں کی خاتون شاخ بھی مختلف مقامات پر دھرنا دے رہی ہیں اور احتجاج کررہی ہیں۔ بند کے حامیوں نے بعض مقامات پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا ہے۔ بڑے شہری مراکز اور ریاست کے دوسرے علاقوں میں دکانیں اور بازار بند ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔