ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بہار میں جاری، کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں مہاراشٹر، سونے کے 6 تمغے سمیت 22 تمغوں کے ساتھ سرِفہرست ہے۔

بہار میں جاری، کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں مہاراشٹر، سونے کے 6 تمغے سمیت 22 تمغوں کے ساتھ سرِفہرست ہے۔ راجستھان سونے کے 6 تمغے سمیت 8 تمغے جیت کر دوسرے مقام پر ہے، جبکہ کرناٹک تیسرے مقام پر ہے۔ اُس نے سونے کے 5 تمغے سمیت کُل 18 تمغے جیتے ہیں۔

مہاراشٹر اور کرناٹک کے کھلاڑیوں نے اپنا غلبہ برقرار رکھتے ہوئے تیراکی کے مقابلوں میں زیادہ تر تمغے جیتے ہیں۔ منی پور نے Sepak Takraw کے کھیل میں اپنا غلبہ برقرار رکھا اور لڑکے اور لڑکیوں، دونوں زمروں کے ٹیم مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

بہار نے سائیکلنگ کے بعد Sepak Takraw کے کھیل میں لڑکوں کے زمرے میں چاندی کا اپنا تیسرا تمغہ جیتا۔

آج تیراکی، نشانے بازی، تیر اندازی اور Gatka کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ راجگیر کے مقام پر ہاکی کا مقابلہ بھی شروع ہوگا۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں روایتی مارشل آرٹ کھیلوں کی مقبولیت واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔

بودھ گیا میں منعقد ہونے والے ملّا کھمب مقابلے میں 24 ریاستوں کے 222کھلاڑی، جبکہ Gatka مقابلے میں 19 ریاستوں کے 160 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں