بھارت 26 رافیل میرین لڑاکا ہوائی جہاز خریدنے کیلئے آج فرانس کے ساتھ ایک دفاعی سمجھوتے پر دستخط کرنے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزراتِ دفاع کے اہلکار اور بھارت میں فرانس کے سفیر دستخط کرنے کی تقریب میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ 26 رافیل میرین ہوائی جہازوں میں سے 22 ایک Seat والے، جبکہ 4 طیارے دو Seat والے ہوں گے۔ یہ ہوائی جہاز بھارتی بحریہ کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن اور تیار کئے جائیں گے۔ رافیل میرین ہوائی جہازوں کے شامل کئے جانے سے بحریہ کی قوت کئی گُنا بڑھ جائے گی اور یہ لڑاکا ہوائی جہاز طیارہ بردار بحری جہازوں INS وکرما آدتیہ اور INS وکرانت پر تعینات کئے جائیں گے۔×
Site Admin | April 28, 2025 2:51 PM
بھارت 26 رافیل میرین لڑاکا ہوائی جہاز خریدنے کیلئے آج فرانس کے ساتھ ایک دفاعی سمجھوتے پر دستخط کرنے والا ہے۔
