ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 6, 2025 9:50 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج کہا ہے کہ شمال مغرب، مغربی ساحل اور شمال مشرقی بھارت میں آئندہ چھ سات دن تک شدید سے بہت شدید بارش ہوگی

بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج کہا ہے کہ شمال مغرب، مغربی ساحل اور شمال مشرقی بھارت میں آئندہ چھ سات دن تک شدید سے بہت شدید بارش ہوگی۔ اِس کے علاوہ کَل، چھتیس گڑھ، ودربھ اور مشرقی مدھیہ پردیش میں الگ الگ جگہوں پر شدید سے بہت شدید اور کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ اگلے دو دن تک مغربی مدھیہ پردیش میں بھی بہت شدید بارش کا امکان ہے اور 9 جولائی کو مشرقی راجستھان میں بھی اسی طرح کی بارش کا امکان ہے۔
اُدھر تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں9 جولائی تک موسم، گرم اور نم رہنے کا امکان ہے۔ اِسی دوران، دلّی میں آج آسمان ابرآلود رہا اور ہوا میں نمی رہی۔ آج دوپہر دلّی کے بہت سے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں