بھارت کے محکمۂ موسمیات نے اِس مہینے کی11تاریخ تک مغربی راجستھان میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کو چھوڑ کر شمال مغربی بھارت کے کچھ حصوں میں بھی اگلے چار روز کے دوران شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ محکمۂ موسمیات نے کل ساحلی آندھرا پردیش اور شمالی کرناٹک کے اندرونی علاقے میں کہیں کہیں شدید بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
انڈمان و نکوبار جزیروں، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے کچھ حصوں، اڈیشہ، پنجاب، مغربی مدھیہ پردیش اور مغربی راجستھان میں اگلے دو سے تین دن کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ کل، مغربی بنگال کے گنگا والے علاقے، اڈیشہ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں موسم گرم اور حبس بھرا رہے گا، جبکہ دلّی، چنڈی گڑھ اور ہریانہ میں راتیں گرم رہیں گی۔ محکمۂ موسمیات نے دلّی میں اگلے چار دن کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا ہے اور یہاں کے باشندوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں کیونکہ راجدھانی میں درجۂ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔
راجستھان کے کئی اضلاع شدید گرمی اور لُو کی گرفت میں ہیں۔ آج 7 سے زائد اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 45 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔ سری گنگانگر میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت 47 اعشاریہ چار ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
آج بیکانیر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 56 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ باڑمیر، چورو، Phalodi، جیسلمیر اور کوٹہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زیادہ رہا۔ چورو، بھرت پور، پالی، کوٹہ اور Bara سمیت مختلف اضلاع میں جھلسا دینے والی گرمی سے معمول کی زندگی متاثر رہی۔ دن کے وقت سڑکوں پر لوگوں کی آمد ورفت بہت کم رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیکانیر اور سری گنگانگر سمیت کچھ اضلاع میں کل بھی گرمی کے حالات بدستور جاری رہیں گے۔
Site Admin | June 8, 2025 9:43 PM
بھارت کے محکمۂ موسمیات نے مغربی راجستھان اور شمال مغربی ریاستوں کے علاقوں میں مزید تین دن تک شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے
