بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے اگلے پانچ دنوں کے دوران شمال مغربی بھارت میں گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
IMD کے مطابق مغربی مدھیہ پردیش، مغربی راجستھان، پنجاب، ہریانہ، دلّی اور مشرقی راجستھان میں اِس مہینے کی 29 تاریخ تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔
اسی طرح کے حالات وسطی اور مغربی بھارت جن میں اترپردیش، ودربھ، بہار، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور گنگا کے طاس علاقے شامل ہیں، ہفتے تک برقرار رہے گا۔
تلنگانہ کے کئی اضلاع گرمی کی شدت سے دوچار ہیں۔ ان میں خاص طور پر ریاست کے شمالی اضلاع، نظام آباد، عادل آباد، نرمل اور Mancherial خاص ہیں۔ نظام آباد میں کَل سب سے زیادہ درجہئ حرارت 45 اعشاریہ تین ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہئ موسمیات نے آج اروناچل پردیش میں بہت زیادہ بارش اور آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے کچھ حصوں میں اگلے تین سے چار دنوں کے دوران بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
جنوبی بھارت میں کرناٹک، ساحلی آندھرا پردیش،رایل سیما، کیرالہ، تمل ناڈو میں 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش، آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔x