ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 9, 2025 2:53 PM

printer

بھارت کی مسلح افواج نے شمالی اور مغربی شہروں کو نشانہ بنانے کی پاکستان کی سبھی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے اور ایئر دفاعی یونٹس نے سبھی میزائل اور ڈرونز کو تباہ کردیا۔

بھارت کی مسلح افواج نے کَل رات ڈرونس اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے شمالی اور مغربی شہروں کو نشانہ بنانے کی پاکستان کی سبھی کوششوں کو ناکام بنادیا۔ ہیڈ کوارٹس کے مربوط دفاعی اسٹاف کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی سرحد کے نزدیک جموں، پٹھان کوٹ اور اودھم پور اور دیگر مقامات پر فوجی اسٹیشنوں کو نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی۔ البتہ بھارتی مسلح افواج نے کامیابی کے ساتھ اِس حملے کو ناکام بنایا دیا اور کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
پاکستان کی طرف سے سَتواری، سامبا، آر ایس پورا اور جموں و کشمیر کے ارنیا پر 8 میزائل داغے گئے اور سبھی میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ فضائی دفاعی یونٹوں کے ذریعے اُن میزائلوں کو روک دیا گیا۔ جموں سے حاصل ہونے والی تصاویر حماس پر اسرائیل کے حملے کی یاد دلاتا ہے۔
پاکستانی فوج، دہشت گرد تنظیم حماس کی طرح کارروائی کررہی ہے۔ BSF نے کَل رات جموں و کشمیر کے سامبا ضلعے میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو بھی ناکام بنادیا، جس میں کم سے کم 7 دہشت گرد مارے گئے۔BSF کے ذرائع نے بتایا کہ نگراں گِرڈ کی طرف سے دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ کی طرف سے دراندازی کی کوشش کا پتہ لگایا گیا تھا۔ دراندازی کی اِس کوشش کو پاکستانی رینجرس پوسٹ Dhandhar کی طرف سے فائرنگ کی حمایت حاصل تھی۔ BSF کے چوکس فوجیوں نے پاک پوسٹ Dhandhar کو زبردست نقصان پہنچایا۔ بھارت نے اِس بات کو بھی دہرایا ہے کہ اُس کا ارادہ معاملات کو بڑھانا نہیں رہا ہے اور وہ پاکستان میں صرف دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو ہی نشانہ بنا رہا ہے۔
نئی دلی نے اس بات کو بھی دہرایا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ اِس صورتحال کا اصل سبب ہے اور بھارت صرف اِس کا جواب دے رہا ہے۔
بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں وزیر داخلہ امت شاہ نے BSF کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ فون پر بات کی تاکہ سرحد کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔ انھوں نے ہوائی اڈے کی سکیورٹی سے متعلق CISF کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان کے ساتھ بھی گفتگو کی۔
ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے اس بات کو دہرایا ہے کہ بھارت اِس شرط پر کشیدگی کم کرنے کے تئیں پُرعزم ہے کہ پاکستان اِس کا احترام کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں