بھارت نے اِس سال کیلئے اقوامِ متحدہ کے باضابطہ بجٹ کیلئے تین کروڑ 76 لاکھ 40 ہزار ڈالر دستیاب کرائے ہیں۔ اِس طرح بھارت اُن 35 ممبر ملکوں میں شامل ہے، جو اپنے بقایاجات کی بروقت اور پوری ادائیگی کرتے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guterres کے ترجمان نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران بھارت کے بروقت تعاون کو تسلیم کیا۔ بھارت نے اقوامِ متحدہ کے تئیں اپنی مالی ذمے داری بروقت اور مکمل طور پر پوری کرنے کی اپنی ساکھ برقرار رکھی ہے۔
بھارت کے اِس عہد سے اقوام متحدہ کی رکنیت کی ذمے داریوں اور اصولوں کے تئیں اُس کے پختہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
اُدھر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر Philemon Yang نے بھی ایک حالیہ انٹرویو میں بھارت کی ساکھ اور بھروسے کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت بروقت اور پوری طرح اپنے بقایاجات ادا کرکے اقوامِ متحدہ کے ایک ممبر ملک کے طور پر اپنی ذمے داری پوری کرتا رہا ہے۔
اقومِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر آج سے بھارت کا دورہ بھی کررہے ہیں۔ وہ اِس مہینے کی 8 تاریخ تک بھارت میں رہیں گے۔×