ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 3, 2025 9:54 PM

printer

بھارت نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پاکستان کے بحری جہازوں، تجارتی لین دین اور ڈاک خدمات پر پابندی عائد کردی ہے

پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں بھارت نے اپنی بندرگاہوں پر پاکستان کے بحری جہازوں کے آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اُس نے بھارتی بحری جہازوں کے پاکستانی بندرگاہوں پر جانے پر بھی روک لگا دی ہے۔ جہاز رانی سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی پرچم والے کسی بھی بحری جہاز کو کسی بھی بھارتی بندرگاہ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بھارتی پرچم بردار بحری جہاز بھی پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ پر نہیں جائیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذ ہوگئی ہے اور مزید احکامات تک جاری رہے گی۔ یہ فیصلہ مفادِ عامہ اور بھارتی جہاز رانی کے مفاد میں بھارتی اثاثوں، کارگو اور اِس سے منسلک بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔مذکورہ حکم میں کسی طرح کی چھوٹ یا رعایت دینے کے بارے میں فیصلہ الگ الگ معاملات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
اس سے قبل، بھارت نے پاکستان سے فوری طور پر براہ راست یا بالواسطہ طور پر درآمدات پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔ اِس سلسلے میں غیرملکی تجارت سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ قومی سکیورٹی اور سرکاری پالیسی کے تناظر میں یہ بندش عائد کی گئی ہے۔ اِس پابندی میں کسی بھی طرح کی چھوٹ کیلئے سرکار سے منظوری حاصل کرنا ہوگی۔بھارت نے پاکستان سے ہر طرح کی ڈاک خدمات پر بھی روک لگا دی ہے۔اِس سے قبل بھارت نے مختلف دیگر اقدامات بھی کئے ہیں، جن میں اٹاری سرحد کو بند کرنا، پاکستانی شہریوں کو واپس بھیجنا، سفارتی عملے کی تعداد کم کرنا اور دریائے سندھ سے متعلق آبی سمجھوتے کو معطل کرنا شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں