بھارت نے اقوام متحدہ میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کا معاملہ پُرزور انداز سے اٹھایا ہے اور ایک پاکستانی وزیر کی جانب سے دہشت گردوں کو تربیت دینے اور سرمایہ فراہم کرنے کی بات قبول کرنے کو اُجاگر کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ ٹیلی ویژن انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں بھارت کی نائب مستقل نمائندہ یوجنا پٹیل نے کہا کہ پوری دنیا نے پاکستان کے وزیر دفاع کے اِس قبول نامے کو سنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنا، تربیت دینا اور انھیں سرمایہ فراہم کرنا پاکستان کی تاریخ رہی ہے۔ محترمہ پٹیل نے کہا کہ اِس کھلے اعتراف سے کسی کو بھی حیرت نہیں ہوئی ہے اور عالمی دہشت گردی کو شہ دینے اور خطے کو غیر مستحکم کرنے والے ایک مخاصمانہ ملک کے طور پر پاکستان بے نقاب ہوا ہے۔
محترمہ یوجنا پٹیل نے پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیے عالمی فورم کا بیجا استعمال کرنے اور بھارت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر پاکستان کی سخت نکتہ چینی بھی کی۔