ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 28, 2025 2:57 PM

printer

بھارت نے پاکستان کے جیو نیوز، ARY نیوز، سَما ٹی وی، ڈان نیوز سمیت 16 یوٹوب چینلوں پر پابندی عائد کردی ہے

بھارت نے پاکستان کے جیو نیوز، ARY نیوز، سَما ٹی وی، ڈان نیوز سمیت 16 یوٹوب چینلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ حال کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں بھارت کے خلاف غلط اطلاعات پھیلانے کی پاداش میں یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ بھارت اور اُس کی فوج اور سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف جھوٹے اور گمراہ کُن بیانات اور اشتعال انگیز اور تعصب سے بھرے ہوئے مواد کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان چینلوں کے 6 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرس ہیں۔ حکومت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے پر BBC کے رپورٹنگ کرنے کے طریقے پر بھی اعتراض ظاہر کیا ہے اور بھارت میں BBC کے سربراہ کو ان سخت اعتراضات سے آگاہ کردیا ہے۔ دہشت گردوں کو ملی ٹینٹس کہے جانے پر BBC کو ایک باضابطہ خط بھی بھیجا گیا ہے۔ وزارت خارجہ BBC کی رپورٹنگ پر نظر رکھے گی۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں