بھارت نے پاکستان کے اعلیٰ سفارت کار سعد احمد ورائچ کو طلب کیا ہے اور پاکستان کے فوجی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے، انہیں ایک مکتوب سونپا۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سفارتکار کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پاکستان کے خلاف بھارت کے کئی سخت اقدامات کے اعلان کے پس منظر میں کل رات طلب کیا گیا۔
بھارت نے دریائے سندھ سے متعلق آبی معاہدے کو معطل کردیا ہے۔ اٹاری کی مربوط جانچ چوکی کو بند کردیا ہے اور پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی سطح کم کردی ہے۔ بھارت نے سارک ویزا چھوٹ اسکیم کے تحت پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کی چھوٹ بھی ختم کردی ہے۔×