بھارت نے The Resistance Front (TRF) کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا ذیلی گروپ TRF دہشت گردی کی کئی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ اِن میں جموں و کشمیر کے پہلگام میں عام شہریوں پر وحشیانہ حملے کا واقعہ بھی شامل ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اس فیصلے کے لیے امریکہ کے محکمہئ خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ Marco Rubio کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھارت-امریکہ اشتراک کا اعادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر سختی کے ساتھ پرعزم رہا ہے۔
وہ اپنے بین الاقوامی شراکتداروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دہشت گرد تنظیمیں اور اُن کی دیگر ذیلی تنظیموں کو جوابدہ بنایا جاسکے۔x