بھارت نے وقف ترمیمی قانون پر پاکستان کی طرف سے کی گئی بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد رائے زنی کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ اِس قانون کو حال ہی میں پارلیمنٹ کی طرف سے منظوری دی گئی ہے۔
وقف بل پر پاکستان کی طرف سے کی گئی اِس رائے زنی کے بارے میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ایسے معاملے پر جو بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان کو رائے زنی کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ جب پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات ہوتی ہے تو وہ دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے اپنے انتہائی خراب ریکارڈ پر نظر ڈالے۔x