بھارت نے مغربی بنگال کے حالات و واقعات پر بنگلہ دیش کے عہدیداروں کے بیانات کو مسترد کردیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ان بیانات کو بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے ساتھ جاری ظلم و ستم پر بھارت کے تحفظات سے جوڑنے کی ایک مذموم کوشش قرار دیا، جہاں اقلیتوں پر ظلم و ستم ڈھانے والے مجرم اب بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ضروری تبصرے کرنے اور اچھا بننے کے بجائے بنگلہ دیش کے لئے بہتر رہے گا کہ وہ اپنی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرے۔
Site Admin | April 18, 2025 2:57 PM
بھارت نے مغربی بنگال کے حالات و واقعات پر بنگلہ دیش کے افسران کی رائے زنی کو مسترد کردیا ہے۔ اُس نے بنگلہ دیش سے کہا ہے کہ وہ اپنی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر توجہ دے۔
