بھارت نے آج فرانس کے ساتھ26 رافیل مرین لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانس کے وزیر دفاع Sebastien Lecornu نے نئی دلّی مین بین حکومتی معاہدے IGA پر دستخط کیے۔ 26 رافیل مرین طیاروں میں سے 22 ایک سیٹ والے، جبکہ چار ، دو سیٹ والے ہوں گے۔ ان طیاروں کو بھارتی بحریہ کی ضرورت کے مطابق ڈیزائن اور تیار کیا جائے گا۔ ان طیاروں کی فراہمی 2030 تک مکمل ہو جائے گی۔
اس معاہدے میں تربیت، Simulator ، متعلقہ آلات، اسلحہ اور کارکردگی پر مبنی لاجسٹکس شامل ہیں۔ اس میں بھارتی فضائیہ کے موجودہ رافیل طیاروں کے بیڑے کیلئے اضافی سامان بھی شامل ہے۔
یہ معاہدہ ملک میں دیسی ساخت کے ہتھیاروں کے انضمام کیلئے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور رافیل Fuselage کیلئے پیداواری سہولیات کے ساتھ ساتھ ہوائی جہاز کے انجن، سینسرز اور ہتھیاروں کی دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال کی سہولیات کے قیام میں سہولت فراہم کرے گا۔ اس معاہدے سے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کیلئے ہزاروں روزگار پیدا ہونے اور آمدنی کی امید ہے۔
رافیل مرین طیاروں کی شمولیت سے بحریہ کی طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوگا اور یہ لڑاکا طیارے آئی این ایس وکرم آدتیہ اور آئی این ایس وکرانت جیسے طیارہ بردار جہازوں میں تعینات کیے جائیں گے۔ رافیل جدید ہتھیاروں کے نظام اور میزائلوں سے لیس ہوگا۔