ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 19, 2025 10:04 PM

printer

بھارت نے بھارت مخالف پروپیگنڈے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم OIC پلیٹ فارم کا لگاتار بیجا استعمال کرنے پر پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

بھارت نے اسلامی تعاون کی تنظیم OIC پلیٹ فارم کا بیجا استعمال کرنے پر پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آج شام نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری وکرم مِسری نے کہا کہ پاکستان کی اِس طرح کی روِش رہی ہے اور بھارت نے اِس کے خلاف باقاعدگی سے آواز اٹھائی ہے اور OIC میں دوست ملکوں اور ساجھیدار ملکوں کے ساتھ بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ OIC میں پاکستان جس طرح کے ہتھکنڈے اپناتا ہے، اُس کے بارے میں ایک مخصوص نظریہ ہے اور دیگر ممبر ملکوں کو بھی اِس سے واقف کرایا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت، اپنے نظریات سے اِن ملکوں کو واقف کراتا رہے گا اور اُن کی توجہ اِس جانب مبذول کراتا رہے گا کہ پاکستان نے اِس طرح کی سرگرمیوں کے تعلق سے، جو اپنا شیوہ بنا لیا ہے، وہ اُس کے بارے میں دراصل کیا سوچتا ہے۔
روس- یوکرین لڑائی کے بارے میں خارجہ سکریٹری نے کہا کہ یہ بات چیت کا ایک اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم اِس معاملے کو حل کرنے کی خاطر مذاکرات کی ضرورت پر بھارت کے موقف کا اظہار کرچکے ہیں۔ جناب وکرم مِسری نے کہا کہ بھارت کو اِس بات پر خوشی ہے کہ اِس سمت کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ سعودی عرب جیسا ساجھیدار ملک، پھر سے اِس عمل میں شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں